حیات طیبہ کے زیلی شعبے درجہ ذیل ہیں۔۔
جو شخص بھی نیک عمل کرے گا وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ صاحب ایمان ہو ہم اسے پاکیزہ حیات عطا کریں گے
قرآن مجید، سورة نحل، آیت٩٧
ادارہ حیات طیبہ (جدید اسلامی تمدن کا قیام)
ادارے کا تعارف
ادارہ "حیات طیبہ" 2017 سے قرآن و اہل بیت ؑ کی تعلیمات مختلف انداز میں پیش کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ یہ تعلیمی خدمات ریکارڈ شدہ مرحلہ وار معارف کورسز کے انعقاد،مختلف مناسبتوں سے منعقدہ براہ راست نشستوں ،اسلامی و تہذیبی شناخت کیلئے فارسی و عربی زبان سکھانے کے علاوہ حقیقی فضا میں محافل ومجالس کے ذریعے سے باقاعدہ ایک منظم اور فعال عوامی روابط کے ذریعے انجام پارہی ہیں۔ الحمد للہ ان گذشتہ سالوں میں ہزاروں افراد(خواتین وحضرات) پاکستان اور دیگر ممالک سے ان تعلیمی خدمات سے مستفید ہوچکے ہیں اور اس وقت بھی ادارے کے مختلف شعبہ جات کی تعلیمی خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔
ذیلی شعبہ جات

معارف ٹی وی اردو زبان میں پہلی بار اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے انٹرنیٹ تعلیمی چینل.

معارف کورسز اردو زبان میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے متعلق اسلامی تعلیمات کو عام فہم،منظم اور جامع انداز میں کورسز کی صورت میں پیش کرنے کیلئے ایک آنلائن تعلیمی ادارہ ہے

نسل جوان میں نہج البلاغہ خوانی،تشریح و تفسیر اورجدید اسلامی تہذیب کے قیام کیلئے اس کتاب سے استفادہ اس شعبے کا اہم ہدف ہے۔

معاشرے میں علمی اور فکری شعور کی بیداری کیلئے کتاب خوانی(book reading) کو بطور ثقافت رائج کرنے کی کوشش اس شعبے کے ذریعے کی جارہی ہے جس میں تاریخی،تہذیبی علمی ورثے سے نسل جوان کو آگاہ کرنے کا ایک خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

برصغیر میں عربی اور فارسی زبان کے احیاءکیلئے ادارے کے اس شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں باقاعدہ طور پر تین سمسٹرز میں ہر ایک زبان پیشہ ورانہ انداز میں سکھائی جاتی ہے۔

......

.......

.....
